اسلام آباد (خبر نگار) زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے2030 ء تک واپڈا نیشنل گرڈ میں مزید10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔ پن بجلی کی موجودہ پیداوار، جو تقریباساڑھے9 ہزار میگاواٹ ہے بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں، منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہو گا۔ سستی پن بجلی اور پانی کی یہ اضافی مقدار پاکستان کے اقصادی استحکام اور معاشرتی ترقی میں مددگار ثابت ہو گی۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے اِن خیالات کا اظہار واپڈا جنرل منیجرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی پہلی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
چیئرمین واپڈا
2030ء تک نیشنل گرڈ میں مزید10 ہزار میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کرینگے: چیئرمین واپڈا
Feb 09, 2023