راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سیداظہار بخاری نے سی پی او سید شہزاد بخاری کی طرف سے انسداد پتنگ بازی کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی سے بچوں کو خفیہ مقتل گاہ سے بچا نا ہے ، پتنگ بازی ، شرارت بازی ہے ،شریعت اس شرارت کی اجازت نہیں دیتی ،امن کمیٹی کا کام صرف امن پھیلانا نہیں بلکہ عوام کو فرسودہ رسموں سے بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے ، پولیس انتظامیہ پتنگ بازی کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائے ، گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ پتنگ بازی پر سختی سے عمل درآمد کرائے
،انسداد پتنگ بازی کمیٹی سی پی او سید شہزاد بخاری کی زیر نگرانی پتنگ مضمرات سے آگاہی کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔