راولپنڈی (عزیز علوی) پاکستان مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے ایوان وقت میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگیوں کو اپنے دور حکومت میں جھوٹے مقدموں میں گرفتار کر نے والے آج اصلی کیسوں میں گرفتار ہو رہے ہیں یہ مکافات عمل ہے اس سے سبق سیکھنا چاہئے عمران خان نے پاکستان کو معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا حاجی پرویز خان نے کہا سیاسی قائدین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ ملکی معیشت کی تباہ حالی پر سرجوڑ کر بیٹھ جائیں، دو ہفتے کے نجی دورے پر جمعہ کو برطانیہ جا رہا ہوںمیں نے حلقہ NA 62 سے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے ہیں ضمنی الیکشن میں حلقے کے عوام شیخ رشید احمد کا سیاسی سورج غروب کردیں گے۔