چین کسی غلطی سے باز رہے خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھر پور جواب دینگے : جوبائیڈن

Feb 09, 2023


واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کر کے بھی دکھایا۔ جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے اور امریکا کمزور ہو رہا ہے۔ اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کردیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کیلئے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی جارحیت امریکا اور دنیا کے لیے امتحان ہے، جب تک جنگ جاری ہے امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں معیشت کی بہتری کے لیے حریف ری پبلکنز کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مخالفین سے لڑنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے، ٹرمپ کے 4 سال میں لیا گیا۔ میں امریکا کودیوالیہ ہونے نہیں دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ امریکا ہی نہیں دنیا کی آزمائش ہے، ہم پیوٹن کی جارحیت کے خلاف یوکرائنی عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

جوبائیڈن 
 

مزیدخبریں