زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے کہاں خرچ ہوئے : سپریم کورٹ

Feb 09, 2023


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس میں چیف سیکرٹری کے پی اور سیکرٹری ریلیف ورک کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہو ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا، زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟۔ تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم ہوئی، ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے اور باقی فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں؟۔ ڈائریکٹر ایرا نے عدالت کو بتایا کہ بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آبادی کاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 205 بلین خرچ کیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 205 ارب کی خرچ رقم کا آڈٹ ہوا؟۔ ایرا اپنی رپورٹ کیساتھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی جمع کرائے۔
زلزلہ متاثرین 

مزیدخبریں