مریم نواز 19فروری کو راولپنڈی مےں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس ڈویڑنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سابقہ ایم این اے ملک ابرار احمد اور ضلعی صدر حاجی عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،سابقہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،سابقہ ایم پی اے قمر الاسلام راجہ،چوہدری سرفراز افصل صدر یوتھ ونگ پنجاب،شکیل اعوان،ٹکٹ ہولڈرز ملک عقیل،شیخ ارسلان،راجہ سرفراز اصغر،فیصل قیوم،سجاد خان،فیاض خان تنولی ,راجہ حمید،ملک وسیم احمد ڈسٹرک انفارمیشن سیکرٹری حامد عباسی،سٹی راجہ جبران رفاقت،ایڈیشنل چوہدری حسنین،ضلعی تنظیم،صوبائی تنظیم،ممبران کینٹ بورڈ،راولپنڈی سٹی تنظیم،و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں 19فروری کو مریم نواز کے دو روزہ تنظیمی دورہ راولپنڈی ڈویڑن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف آرگنائزنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ۔مریم نواز شریف 19فروری کو دن 1:00 بجے بمقام کوہ نور مل کے سامنے گراو¿نڈ میں راولپنڈی ڈویڑن کے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن