ایس ایم تنویر کا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ ،90روزہ پلان کا جائزہ 


لاہور(کامرس رپورٹر )نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت وتوانائی ایس ایم تنویر نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا اور بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔سی ای اوپنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن خان نے بورڈ کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے آئندہ کے 90روزہ پلان کا جائزہ لیا گیا۔نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے نئی سرمایہ کاری لانا ہوگی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھے۔ طے کردہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر محنت سے کام کرنا ہوگا۔


 ایس ایم تنویر نے کہا کہ مختصر مدت میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈجلال حسن خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 10سپیشل اکنامک زونز بن چکے ہیں۔3سپیشل اکنامک زونز منظور ہوچکے جبکہ مزید 6 سپیشل اکنامک زونز پائپ لائن میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن