سکیورٹیز ایکسچینج کمشن نے جنوری میں 2,409 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

Feb 09, 2023


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رواں سال کے پہلے مہینے میں 2,409 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ۔نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 185,173 ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا مجموعی طور پر کل ادا شدہ سرمایہ2 ارب 70 کروڑ ہے ۔ جنوری میں رجسٹرڈکمپنیوں میں تقریباً 57 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر اور 3 فیصد پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی ایسوی ایشنز ، غیر ملکی کمپنیاں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری (LLP) شامل ہیں ۔ اس ماہ تقریباً 99.5 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جبکہ 101 غیر ملکی صارفین نے بیرون ملک سے بھی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشن رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئی جہاں 407کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 

مزیدخبریں