دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال 


لاہور( نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ﺅکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 17 ہزار 300کیوسک اور اخرج 32 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 16 ہزار 300کیوسک، اخراج 16 ہزار 300 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 16ہزار 400 کیوسک رہا۔

اور اخراج 15 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 10 ہزار300 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 36 ہزار200 کیوسک،چشمہ 40 ہزار100 کیوسک اوراخراج 39 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 100 کیوسک،گدو آمد 35 ہزار400کیوسک اور اخراج 30 ہزار 900 کیوسک، سکھر آمد 32 ہزار200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک ،کوٹری آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 4 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 4ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1487.94 ملین ایکڑفٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.648 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1129.75 ملین ایکڑفٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا1.060 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.90ملین ایکڑفٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ﺅکی صورت میں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن