کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ)لمیٹڈ نفٹ انتظامیہ نے آل پاکستان نفٹ ورکز یونین سی بی اے کا جنوری 2023میں پیش کیا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر لیا ۔ سیکریٹری سلمان محمودکے مطابق آل پاکستان نفٹ ورکز یونین سی بی اے نے تاریخی کام کر دکھایا، انتظامیہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کروایا جس کے بعد نفٹ ملازمین کو بہترین مراعات حاصل ہونگی ۔ نفٹ انتظامیہ کے ہیڈ آف ایچ آر حیدر عباس اور ورکز یونین سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی مذاکرات ہونے کے بعد نفٹ ملازمین کے لیے ایک شاندار مراعاتی پیکج حاصل کرلیا ہے منظور ہونے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بعد نفٹ ملازمین کو وہ مراعات حاصل ہونگے جس کے ماضی میں صرف دعوے کیئے گئے تھے
نفٹ سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور
Feb 09, 2023