کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو کے ایم سی کے سرپرست اعلی شفیع ولی لاسی کی جانب سے اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بطور مہمان خصوصی کراچی ڈویژن پیپلز لیبر بیورو کے صدر اسلم سموں نے شرکت کی ۔ اسلم سموںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک ادارے میں دو نظام کو نہیں چلنے دیا جائے آپ مسائل چند دن کے مہمان ہیں جلد ایک جیالا میئر کراچی ہوگا کے ایم سی کے محنت کش کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے۔ میزبان شفیع ولی لاسی نے خطاب کرتے کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیئے جائیں‘ ہماری جہد وجہد کا مقصد کے ایم سی ملازمین کو ان کا جائز حق دلانا ہے کے ایم سی کے ملازمین ہی کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے ۔
مسائل چند دن کے مہمان جلد جیالا میئر کراچی بنے گا‘ اسلم سموں
Feb 09, 2023