کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ملک میں خوفناک مہنگائی وبے روزگاری کی ابتر صورتحال پر شدیدد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں نیشنل کنزیومر موومنٹ کو اپنے کردار کو مؤثر کرنا ہوگا ۔ڈالر کی قیمت کا سبزی دال، چاول، آٹا، انڈے و گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے کیا تعلق ہے؟۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط پرسودی نظام معیشت ومہنگائی کے طوفان سے ملک کومزیدبحران سے دوچارکرنے کی بجائے قرضوں وسودی معیشت سے نجات ،سادگی وکفایت شعاری وعام آدمی کا معیارزندگی بھربنانے کے لیے عملی قدامات کرے۔