نواب شاہ (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ نے ضلعی صدر سید جی ایم شاہ کے ہمرا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تنظیمی سرگرمیوں اور میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں سندہ کا دورہ کرینگی مریم نواز کراچی سے سندھ کے دورے کاآغاز کررہی ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں مارچ میں سندھ کے دیگر شہروں میں دورہ کرینگی،27 مارچ کو مریم نواز سندھ کے ورکر کنونشن سے خطاب بھی کریں گی،انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، جوبھی نوازشریف سے اختلاف کریگا اس کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہمیں جہیز میں ملی ہے عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معاہدہ کیا جس پر ہمیں عمل کرنا پڑرہا ہے عمران کو لانے کا مقصدپاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دینا تھا آئی ایم ایف کا کام پٹھانوں والاہے نواز شریف کے دور میں ملک کو بجلی دی سڑکیں بنائیں ملک کو ترقی کے راستہ پر ڈال دیا تھا آئی ایم ایف سے قرضہ لیناوقت کی مجبوری ہے۔
نواز شریف نے ملکی ترقی کے پلان کے تحت موٹروے بنائے اور تین فیز مکمل کئے گزشتہ حکومت میںموٹروے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال کر ملکی ترقی کے سفر کا راستہ روکا گیانوشہروفیروز کا ڈپٹی کمشنر موٹروے کے پیسہ کھا کر ملک سے فرار ہوگیاپاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی اور جمہوری پارٹی ہے محترمہ شہید بینظیر بھٹو بڑی لیڈر تھیں جنہوں نے نواز شریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا اس موقع ہر پارٹی عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آئی ایم ایف سے قرضہ لینامجبوری ہے، سید شاہ محمد
Feb 09, 2023