کھپرو(نامہ نگار)کھپرو میونسپل کمیٹی کیلئے چیئرمین کی سیٹ پر سٹی کھپرو کے عوام کو مایوسی کا سامنا پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے عوام کو مایوس نہ کرے پیپلز پارٹی کے لیے قربانی دینے والے انسان کو نظر انداز نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق کھپرو میونسپل کمیٹی کے لیے چیئرمین کی سیٹ پر کھپرو سٹی میں شہریوں کے ایک سروے میں شہریوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور پارٹی کے لیے جس نے قربانیاں دی اس انسان کو پارٹی نے نظر انداز کیا جس کا کھپرو سٹی کی عوام میں مایوسی ہوئی اور شہریوں نہ کہا کہ جب پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے لیے کوئی تیار نہیں تھا اس دور میں بھی پارٹی کا جھنڈا لہرایا اور پارٹی کو زندہ رکھا اورپارٹی کے ہر حکم پر لبیک کہا تھا۔
کہا اور دیگر ہر ورکر ہر کارکنان کے سات کندھے سے کندھا ملایا شہریوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،ایم این اے شازیہ مری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے میونسپل کمیٹی کھپرو کے چیئرمین کی سیٹ کیلئے نظر ثانی کرے عوام کو مایوس نہ کرے ۔