حیسکو صارفین کے مسائل حل  ہورہے ہیں، مظفر علی عباسی

Feb 09, 2023


میر پور خاص(ریاض الدین)حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر علی عباسی کی خصوصی ہدایات پر میر پور خاص ڈویژن آفس میں حیسکو صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے  ایس ،ای ،عبدالرشید انصاری اور ایکس ،ای،این ، احمد خان سراز کی سر براہی میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں حیسکو صارفین کے مسائل سنے گئے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جن میں اوور ریڈنگ ، ڈیڈیکشن ،میٹروں کی عدم فراہمی و دیگر مسائل شامل تھے۔ 
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حیسکو ایکس ، ای ، این ، احمد خان سراز کا کہنا تھا کہ حیسکو صارفین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر علی عباسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میر پور خاص میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا ہے، جبکہ پچھلی کھلی کچھریوں کی نسبت دن بہ دن صارفین کے مسائل حل ہوتے جا رہے ہیں اور اُمید ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد حیسکو صارفین کے مسائل مکمل حل ہو جائیں گیں۔

مزیدخبریں