حیدرآباد(بیورو رپورٹ )ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کی جانب سے واسا ملازمین کو ترقی نامے جاری کئے جانے کے حوالے سے یونین آفس لطیف آباد پمپنگ اسٹیشن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ایچ ڈی اے سیکریٹری حافظ عبدالمنان‘ اسسٹنٹ ندیم خان‘ آفس سپرٹینڈنٹ جاوید کمال‘ ایگزیکیٹو سیدن کمار،محمد علی ودیگر کے علاوہ نیشنل لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر شکیل احمد شیخ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے عہدیداران و کارکنان نے جس محنت لگن کے ساتھ ملازمین کی خدمت کے لئے خود کو وقف کیا ہوا ہے اس کی مثال ایچ ڈی اے کی تاریخ میں نہیں ملتی ،سی بی اے یونین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ادارے میں آج تک ملازمین کی جتنی بھی ترقیاں کرائی گئی اس میں شفافیت و سینارٹی کو بنیاد بنایا گیا جس کا اعتراف آج ایچ ڈی اے کے تمام ملازمین کرتے ہیں آج پروموشن لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا ہے بعدازاں یونین کے عہدیداران نے فرداً فرداً ملازمین کو لیٹر دیئے و مبارک باد پیش کی۔آخر میں ایمپلائز یونین کے صدر بہرام خان چانگ نے تمام مہمانوں و ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایمپلائز یونین اپنی خدمت کی روایت کو آئندہ بھی بر قرار رکھتے ہوئے ملازمین کو حقوق دلانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔