ترکیہ زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازجمعہ کو فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی


اسلام آباد(نا مہ نگار)ترکیہ اور شام کے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ 10 فروری، بعد از نماز جمعہ 1:30 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جاے گی۔ اس موقع پر زلزلے میں جان بحق ہونے والے ترک اور شامی مسلمانوں کے لیے دعاے مغفرت کی جایگی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں مسلم ممالک کے سفرا، نامور سیاسی شخصیات، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران اور جڑواں شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگیا۔
غائبانہ نماز جمعہ

ای پیپر دی نیشن