سانگھڑ( رپورٹ:محمد اشفاق بھٹی)صوبائی محتسب اعلیٰ اعجاز علی خان کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری کی جانب سے ڈسٹرکٹ کاو¿نسل ہال سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد ابراہیم صدیقی، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سانگھڑ اسد علی کورائی، میر عرفان تالپور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کاو¿نسل سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی عوام کی بڑی تعداد نے سرکاری محکموں کے متعلق اپنے مسائل بیان کئے اور شکایات درج کرائی گئیں جن میں اسکول بلڈنگز، تعلیم، صحت، لائیو اسٹاک، ڈرنیج ڈویژن، ایل بی او ڈی کی صفائی کے متعلق شکایات کی گئی جس پر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران سے سے وضاحت طلب کی اور انہیں تمام مسائل حل کرکے جلد رپورٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو اس افسر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی. محتسب اعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر نے میونسپل اور ٹاو¿نز کمیٹیز کے متعلق صفائی ستھرائی اور گندے پانی کی نکاسی کے متعلق مسائل بروقت ہی حل کئے جبکہ پریس کلب سانگھڑ کے صدر مبین درس، حسن لانڈر، صحافی غلام مصطفی ترین اور اشفاق سلہری نے ضلع کے تمام مجموعی مسائل بیان کئے جوکہ محتسب اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو تمام مسائل حل کرنے اور عوام سے رابطے مضبوط کرنے کے لئے ہدایت جاری کیں محکمہ تعلیم کے خلاف شکایات پر ڈپٹی کمشنر اور محتسب اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے اور خاص کر بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی، انسانی حقوق تنظیم سپرمیسی سانگھڑ کے سربراہ گلزار قوی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ارشد بیگ کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ارشد بیگ نے محکمہ تعلیم میں خالی نشتوں پر رپورٹ چھپائی ہے اس کی انکوائری کی جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیض محمد مری اور سول سرجن سول ہسپتال سانگھڑ علی محمد جونیجو نے سانگھڑ ضلع میں جاری صحت سہولیات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ای پی آئی، پولیو سے بچاو¿ کی مہم باقاعدہ طور پر کامیابی سے جاری ہیں اور صحت مراکز پر عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف عوامی شکایات اور بیورو ف سپلائی آیند پرائز کنٹرول کے ضلعی انچارج عبدالحفیظ یوسفزئی کی جانب سے غیر حاضر ہونے پر محتسب اعلیٰ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد اور ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے کہا کہ اگر کسی افسر کی کوتاہی دیکھی گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی. اس موقع پر تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں محتسب اعلی خان محمد زرداری ضلعی افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے جہاں صدر مبین درس جنرل سیکرٹری ظفر علی لودھی نے سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے اور صحافیوں نے شہر کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صحافیوں میں حسن لانڈر، اسلم میمن، صغیر احمد راجپوت ، منورشاہین، رحمان بردی، محمد علی شر، راشد جان بلوچ، ریاض حسن، ثقلین رضا ودیگر بھی موجود تھے۔
عوامی شکایات کا ازالہ نہ کر نیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی
Feb 09, 2023