ہلال احمر، شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے 25ہزار ڈالر کا امدادی چیک


اسلام آباد( نامہ نگار ) ہلال احمر پاکستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے 25ہزار ڈالر کا امدادی چیک سردار شاہد احمد لغاری نے شام کے سفیر(Dr.Ramez Alraee)  ڈاکٹر رمیض الراعی کے حوالے کیا۔سردار شاہد احمدلغاری نے شہدا زلزلہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔شامی سفیر (Dr.Ramez Alraee)   ڈاکٹر رمیض الراعی سے زلزلہ سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال احمر عبید اللہ خان بھی موجود تھے۔ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے  ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کے دروازے شامی متاثرین زلزلہ کے لئے کھلے ہیں۔قدرتی آفت کا مقابلہ تو ممکن نہیں مگر دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں شام کے ساتھ ہیں۔شامی سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے زندگی بچانے والی ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کی بھی درخواست کی تاکہ زخمیوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔سردار شاہد احمد لغاری نے شامی متاثرین زلزلہ کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا۔
 امدادی چیک

ای پیپر دی نیشن