پی آر اے راولپنڈی کمشنریٹ نے جنوری میں 1176 ملین ٹیکس وصول کیا  

Feb 09, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)راولپنڈی کمشنریٹ نے جنوری کے مہینے میں 1176 ملین ٹیکس وصول کیا ہے جوکہ گذشتہ مالی سال کی اسی عرصے سے 75 فیصد زائد ہیں 60 نئے کاروباری مراکز نے جنوری کے مہینے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیاپی آر اے کی ٹیموں نیراولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں ہوٹلوں ،ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلر، فیشن ہاؤسسز اورہائوسنگ کالونیوںسمیت دیگر غیر رجسٹرڈ کاروباری مراکز کو رجسٹریشن کے لئے حتمی نوٹس جاری کر دیئے ہیں مقررہ مدت تک رجسٹریشن نہ کرانے والے کاروباری مراکز ، ہائوسنگ کالونیوں کو سربمہر کر دیا جائے گا ۔ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیور اتھارٹی راولپنڈی ریجن کاشف  یونس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی  راولپنڈی ریجن کی کمشنر طاہرہ جاوید کی سربراہی میں  پی آر اے  راولپنڈی ریجن نے جنوری کے مہینے میں 1176ملین  ٹیکس   وصول کیا ہے جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران وصول کیے گئے 673 ملین کے مقابلے میں 75 فیصد زائد ہے ۔ انہوں نے بتایا  کہ پی آر اے راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی شہر ، کینٹ اور تمام تحصیلوں کے ساتھ ساتھ  اٹک ، چکوال اور جہلم میں بھی ہوٹلوں ،ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلر، فیشن ہاؤسسز اورہائوسنگ کالونیوں  سمیت دیگر  غیر رجسٹرڈ کاروباری مراکز کو  ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کام کر رہی ہیں ، ہماری یہ ٹیمیں کاروباری مراکز میں جا کر پہلے مرحلے میں انھیں پی آر اے کارباور کی پی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن اور  ٹیکس وصولی نظام سے متعلق  آگاہی  فراہم کرتی ہے ۔ 
 کاشف  یونس

مزیدخبریں