کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے پی ایس 88میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ایس 88ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کرا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعے کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
حلیم عادل نام خارج