کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماں نے 16مارچ 2023 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے شروع کردیے ہیں اس ضمن میں سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے حلقہ این اے 252 اور حلقہ این اے 254 اور سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں جبکہ حلقہ این اے 256 سے جمال احمد اور حلقہ این اے 250 سے سید حفیظ الدین نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پر موجود میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 16 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں عوام ثابت کردینگے کہ 88 فیصد عوام نے جعلی بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ووٹ نہیں ڈالا،اب وہی کراچی 16 مارچ کو اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے گا اور یہ بھی ثابت ہوجائے گا کہ یہ شہر کس کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات لڑنا تو صرف ٹریلر ہے اصل فلم 2023 کے عام انتخابات میں ریلیز ہوگی۔ ہم ایک منظم اور مضبوط ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑ رہے ہیں جو کراچی حیدرآباد سمیت شہری سندھ کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اس شہر کو کوئی لاوارث سمجھنے کی غلطی نہ کرے اس شہر کے وارث اور محافظ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ابھی زندہ ہیں، مصطفی کمال نے کہا کہ اب ہم اس شہر کے مطالبات منوانے اور حق دلوانے کیلئے دھرنے پر نکل رہے ہیں ، ہم وزارت لے کر چپ ہونے والے نہیں اپنا حق چھین کر حاصل کریں گے۔
متحدہ کاغذات نامزدگی
ضمنی الیکشن‘ متحدہ رہنماﺅں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
Feb 09, 2023