کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے پراسیکﺅٹر نیب اور دیگر سے 23فروری تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے پراسیکﺅٹر نیب اور دیگر سے 23فروری تک جواب طلب کرلیا۔ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ آغا سراج درانی کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
نیب نوٹس