کامونکی(نمائندہ خصوصی)ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دْکھ ہوا ہے،زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندیِ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آفات جنجھوڑ رہی ہیں،انسانیت رب کائنات کو پکا رے،اسی طرف رجوع کرے۔ امت مسلمہ شام اورترکیہ کا دردمحسوس کرے،متاثرین کی بحالی کے لیے خزانوں کے منہ کھول دے،آزمائش ومشکل گھڑی میں اسلامی دنیا ترکیہ اور شام کو تنہا نہ چھوڑے۔ انفرادی طورپر ترکیہ اورشام میں امدادی سامان پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔
امت مسلمہ شام اورترکیہ کا دردمحسوس کرے: یاسر عرفات رامے
Feb 09, 2023