گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین پنجاب فلور ملز چوہدری مظفر چیمہ، سینئروائس چیئرمین پنجاب فلور ملزشیخ خالد، صدر فلور ملز ایسوسی ایشن گوہر سعید ،شیخ منصور،خالد تنویر،اورخرم شہزاد نے کہا ہے کہ سیکرٹری فوڈ کے ظالمانہ احکامات نہیں مانتے ،عوام کو سستے آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،اگر فوری طور پر سیکرٹری فوڈ کو ظالمانہ احکامات سے نہ روکا گیا تو پنجاب بھر کی ملوں کو بندکر دیں گے اور عوام کی مشکلات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھرکے فلور ملز مالکان کے ہنگامی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کسی صورت ہم فلور ملز کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کریں گے عوام کو سستا آٹا فراہم کرتے رہیں گے۔
سیکرٹری فوڈ کے ظالمانہ احکامات نہیں مانتے:چوہدری مظفر چیمہQ
Feb 09, 2023