گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل سے حاجی محمد یوسف کھوکھر ممبر ضلعی امن کمیٹی کی قیادت میں حاجی محمد بابر رضوان باجوہ ،مولانا اکبر نقشبندی،سید علی رضا رضوی،حافظ عبدالجبار علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، وفد نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ تعیناتی پرخوش آمدید کہا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیرحسین بٹ بھی موجود تھے۔علمائے کرام سے گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے،عوام الناس اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔