نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) بااثر قبضہ گروپوں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے, غلام صفدر گجر ایڈووکیٹ سابقہ چئیرمین یونین کونسل وزیر اعلیٰ مجوچک میں غریبوں کے گھر مسمار کروانے سرکاری اہلکاروں کو فوراً ملازمت سے برخاست کریں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ننھیال کا علاقہ ہونے کے باوجود پولیس اور محکمہ مال کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دن دیہاڑے غرباء کے مکان مسمار کر دییے گئے۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اور مسلم لیگی رہنما غلام صفدر گجر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ محکمہ مال اور پولیس کے اعلی افسران بے خبر ہوں اور درجنوں پولیس اہلکار آ کر بلڈوزروں کی مدد سے بنے بنائے مکان گرا دے اور مکینوں زدو کوب کر کے ان کے مکانات سے بے دخل کر دے.