عمران نیازی نے ساڑھے تین سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا:مدثر قیوم ناہرا


قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنماء مسلم لیگ(ن)،شہنشاہ تعمیر و ترقی و قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا(سابق ایم این اے)نے کہا کہ عمران نیازی ‘‘جیل بھروتحریک’’چلانے سے پہلے ضمانتوں کی درخواست واپس لئے ۔پی ٹی آئی والوں کو جیل میں رونے سے چپ کرانے کے لئے الگ عملہ بھرتی کرنا ہو گا ،عمران نیازی نے ساڈھے تین سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیااور ملک کی معشیت کی تباہی کا ذمہ دار نیازی ہے،آج ملک تباہی کیدہانے پر پہنچ چکا ہیاس نے  ملک میں سوائے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے ‘‘پندھیر ہاؤس’’قلعہ دیدار سنگھ میں ثریا آصف پندھیر کو مسلم لیگ (ن)کا صدر پی پی 54منتحب ہونے پر مبارک باد پیش کرے ہوئے کیا انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک گیدڑ بھبکی ہے پی ٹی آئی کے ‘‘ہا’’بڑے لیڈر جو ہتھکڑی کو زیور اور جیل کو اپنا سسرال کہتے تھے چند دن بعد ہی رونا دھونا شروع ہوگئے ہیں۔اس موقع پ نو منتخب صدر مسلم لیگ (ن)ویمن ونگ پی پی 54ثریا آصف پندھیر نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کیساتھ کھڑی ہے،پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے متاثرہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ای پیپر دی نیشن