انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی میں تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی: شعیب بٹ 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی محمد عاصم جاوید اور اُنکی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے کیااس موقع پر گیپکو کے جنرل مینجر مظہر نوید، چیف انجینئر ز شاہد نعیم چیمہ، نوید چیمہ، پی ڈی جی ایس سی فیصل نفیس، پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن کے ڈائریکٹرززاہد صفدر ، صبیح ذکائ، حسن باقر، سابق صدرگوجرانوالہ چیمبر اخلاق احمد چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین محمد شعیب بٹ نے بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ساتھ گیپکو کے تین پراجیکٹ چل رہے ہیں جن میں سیالکوٹ ٹینریز زون پر فیڈر تعمیر کر کے Energiseکر دیا گیا جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر4گوجرانوالہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی الیکٹری فکیشن پر کام اپنے شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ ۔

ای پیپر دی نیشن