کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز این اے 138 کے ایم این اے ملک بابا رشید احمد خاں نے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کوٹ رادھاکشن تا کلارک آباد، متاتابھمبہ بائی پاس روڈز کو منظور کرالیا، عوام کا کوٹ رادھاکشن تا کلارک آباد، متاتا بھمبہ بائی پاس روڈز کو منظور کرانے پر ملک بابا رشید احمد خاں کا شکریہ ادا کیا، روڈز کو منظور کرانے کے بعد ایم این اے ملک بابا رشید احمد خاں نے این اے 138 کے کواڈی نیٹر ملک خالد عمر، صدر ڈسٹرک یوتھ ونگ ملک مظہر رشید احمد خاں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے کہا کہ کوٹ رادھاکشن شہراوردیہاتوں میں مزیدترقیاتی کام ہوں گے۔