پتوکی ( نامہ نگار) 50 لاکھ روپے کے قریب بجلی بل کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی پتوکی ڈسپوزل کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا بجلی فعال نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی پتوکی انتظامیہ نے ڈسپوزل کی موٹریں بند ہونے سے گندے پانی کے 3 بیس فٹ سے زائد گہرے کنویں بھر گئے میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے متعدد موٹریں بند کرکے ناکارہ کردیں میونسپل کمیٹی پتوکی انتظامیہ نے جنریٹر بھی بند کردیا۔