شیخوپورہ :چوک پیر بہار شاہ میں ویگنوں بسوں کے غیر قانونی اڈے قائم


شیخوپورہ (سلطان حمید راہی، سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف پولیس کریک ڈائون نہیں کر سکی اکثر حادثات میں موٹرسائیکل سوار ہیڈ انجری کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں چوک پیر بہار شاہ میں ویگنوں بسوں منی ٹرکوں کے چاروں اطرا ف غیر قانونی اڈے بنے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو نے کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں ٹریفک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے روزانہ متعدد افراد ٹریفک حادثوںمیں جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔ شہر میں اکثر موٹرسائیکل رکشہ کے ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہے چھوٹے چھوٹے بچے موٹرسائیکل چلا رہے ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لیں اور کرپٹ ٹریفک اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن