جب عمران خان حکم دیں گے پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے: یاسمین راشد

گوجرانوالہ:   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کی صدر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جب بھی سابق وزیراعظم عمران خان حکم دیں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی. آج تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنا تھا. عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بلایا تھا .لیکن انہوں نے راتوں رات اس کی ٹرانسفر کر دی۔انہوں نے کہا کہ یہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہ ملے .لیکن ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے. 14 فروری کو کیس کی دوبارہ سماعت ہو گی، اسلام آباد سے جے آئی ٹی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. یہ نگران حکومت جو بنائی گئی ہے ان کی تحریک انصاف سے دشمنی عیاں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے. الیکشن نہ کروانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں. سکیورٹی فورسز کہتی ہیں کہ ہم الیکشن میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتیں.ضمنی الیکشن کیلئے سکیورٹی مل سکتی ہے تو صوبائی انتخابات کیلئے کیوں نہیں مل سکتی۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی. یہ سمجھتے ہیں کہ تاخیر کرنے سے الیکشن جیت جائیں گے .لیکن الیکشن جب بھی ہو گا جیتے گا صرف عمران خان۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا مقصد یہ ہے کہ وفاق میں جو نگران حکومت بنائی جائے اس میں من مانی نہ کی جا سکے. اے پی سی میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...