ضمنی الیکشن: اسکروٹنی کے لیے شیخ رشید کو اجازت مل گئی

Feb 09, 2023 | 18:35

ویب ڈیسک

جوڈیشل مجسٹریٹ مری نے ضمنی الیکشن میں اسکروٹنی کے لیے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اجازت دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے شیخ رشید احمد کی درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے وہ 11 فروری کو اسکروٹنی کے لیے شیخ رشید کو ریڑننگ آفیسر کے پاس پیش کریں اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔شیخ رشید کی جانب سے ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ این اے 62 راولپنڈی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہوں. 11 فروری کو انہیں ریٹرننگ افسر کے پاس پیش ہونا ہے۔مری میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے کیا کہا؟


 

مزیدخبریں