ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ بارے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاد آرائیاں بے بنیاد ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
There have been baseless speculations on social media that COAS is visiting USA. It is categorically stated that COAS is on an official visit to UK from 5th to 10th February in connection with 5th Pakistan-UK Stabilisation Conference
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
1/2
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پاک برطانیہ پانچویں استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورہ پر ہیں اور پاک برطانیہ استحکام کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوتی ہے جبکہ پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت 2016ء سے کانفرنس میں شریک ہو رہی ہے۔
Which is a bi-annual event for military to military cooperation between the two countries. Senior Pakistan military leadership has been participating in the event since 2016.
—DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
2/2