گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ تمام آئمہ حدیث و فقہ کے امام ہیں۔انہوں نے براہ راست اصحاب رسول اور اہل بیعت رسول سے علمی و روحانی فیوض و برکات حاصل کئے۔آپ نے قرآن و سنت سے امت مسلمہ کے مسائل کا تاریخی حل پیش کیا۔فقہ اسلامی کی تدوین میں سیدنا امام اعظم کا کردار کلیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد ،فدا حسین ،صاحبزاد نعمان ،حافظ رفیق ،حافظ عدیل ، عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا حضرت امام اعظم کا طرز استدلال فقہائے امت کیلئے مرشد کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ واقعی طور پر امت کے سراج اور عظیم رہبر ہیں۔ اسلام میں کتاب اللہ کے بعد سنت رسول کا درجہ ہے۔حدیث پاک کے بغیر قرآن فہمی کا دعوی باطل ہے اسی طرح تقلید آئمہ کے بغیر حدیث رسول کا فہم ناممکن ہے۔