گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 78انجینئر خرم دستگیرخان اور ان کے والد غلام دستگیرخان نے سیٹلائٹ ٹائون کالج میںاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ غلام دستگیرخان کو ویل چیئر پر لایا گیا تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیئر سیاستدان غلام دستگیرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، الیکشن کے موقع پر موبائل سروس معطل نہیں ہونی چاہیے تھی۔ 1960سے انتخاب میںحصہ لے رہا ہوںآج بھی 1960جیسا ہی ہے۔ خرم دستگیرخان اور پوری مسلم لیگ( ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اکثریت ملی تو نوازشریف وزیراعظم بنے گے۔انجینئرخرم دستگیرخان کا کہنا تھا اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے بہتر طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئندہے۔ عوام جس حکومت کو بھی منتخب کرے وہ عوام کے مسائل کم کرنے کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ ابھی تک ہر جگہ سے مثبت رپورٹس آرہی ہیں ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیںایک مضبوط اور مستحکم حکومت چاہیے جو نواز شریف سے ہی ممکن ہے۔