قصور (نمائندہ نوائے وقت)نمونیا کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر ایم ایس بابابلھے شاہ ہسپتال ڈسٹرکٹ قصور راجہ زبیراحمد نے سینئر فزیشن اینڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹروسیم اعجازمیؤ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نمونیا کی حالیہ وباء کی وجہ سے 450 سے زائد متاثرہ مریض ہسپتال میں آ چکے ہیں جن میں اکثر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ نمونیا سے متاثرہ مریضوں میں کم سن بچوں کی زیادہ تعداد دیکھنے میں آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابابلھے شاہ ہسپتال قصور میں مریضوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ادویات کے ساتھ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تمام جسم کو گرم ملبوسات سے ڈھانپ کر گھر سے باہر نکلیں اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں قریبی ہسپتال میں موجود کنسلٹنٹس سے چیک اپ لازمی کروائیں۔