قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع قصور میں انتہائی حساس کیٹگری اے، بی اور سی کے پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کے لیے 714 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے پولیس نے پرامن انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ قصور میں 1519انتہائی حساس پولیس سٹیشنز میں 176 انتہائی حساس اے کیٹگری 384 بی کیٹگری اور 959 سی کیٹگری پولنگ سٹیشن شامل ہیں،ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کے لیے 714سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے عام انتخابات کے پرامن نعقاد کیلئے سکیورٹی کے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا گیا ۔ لا اینڈ آرڈر اور شہریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
لا اینڈ آرڈر اور شہریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائینگے: ڈی پی او قصور
Feb 09, 2024