نارووال سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا  

 نارووال (نیٹ نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار اور سابق وزیر دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔ دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکر گڑھ کے موڑ سلہریاں پر ناکہ سے گرفتار کیا۔ دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے اوپر بدترین تشدد بھی ہوا ہے اور انہیں زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، ان کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن