لاہور میں صبح کے اوقات میں ووٹرز کی تعداد کم رہی، 11 بجے کے بعد گہما گہمی

Feb 09, 2024

لاہور (خبرنگار) این اے117,118,119, اور120، میں صبح کے اوقات میں ووٹروں کی تعداد خاطر خواہ نہ تھی تاہم گیارہ بجے کے بعد پولنگ سٹیشنوں پر کافی گہما گہمی نظر آئی۔ خاص طور پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹوں کے پاس کافی رش رہا۔  شہریوں کی بڑی تعداد  ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بے تاب نظر  آئی۔ جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے  پارٹی کیمپوں میں نعرہ بازی بھی ہوتی نظر آئی۔ تاہم پولنگ کے اختتام پر کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

مزیدخبریں