لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں ن لیگ جبکہ 4 میں آزاد ارکان سبقت لئے ہوئے ہیں۔ جبکہ تمام صوبائی حلقوں میں ن لیگ آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 117 لاہور کے 4 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر، آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 118 لاہور حمزہ شہباز شریف کو برتری حاصل، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ پیچھے ہیں۔ این اے 119 لاہور میں آزاد امیدوار فاروق شہزاد دوسرے مسلم لیگ ن کی مریم نواز پہلے نمبر پر ہیں۔ این اے 120 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایاز صادق آگے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حمزہ ایوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 122 میں آزاد امیدوار لطیف کھوسہ پہلے اور مسلم لیگ ن کے سعد رفیق دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 123 لاہور سے شہباز شریف آگے ہیں۔ این اے 125 لاہور کے 4 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رانا جاوید عمر آگے اور مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے عطاء اللہ تارڑ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 128 لاہور میں آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ آگے جبکہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چودھری دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 130 لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 4807 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار یاسمین راشد 3753 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ دوسری طرف لاہور کی صوبائی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار سبقت لئے ہوئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پی پی 159 سے مسلم لیگ ن کی مریم نواز آگے، آزاد امیدوار مہر شرافت علی دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 157 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر آگے، آزاد امیدوار علی امتیاز پیچھے ہیں ۔ پی پی 146 ن لیگ کے غزالی سلیم بٹ دوسرے نمبر پر میاں جنید رزاق ہیں۔ پی پی 147 میں ن لیگ کے حمزہ شہباز آگے محمد خان مدنی پیچھے، پی پی 148 ن لیگ مجتبیٰ شجاع الرحمن پہلے آزاد صبا دیوان دوسرے پر، پی پی 150 ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ہے۔ آزاد عبدالکریم دوسرے نمبر پر پی پی 151 ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ پہلے، جبکہ آزاد حماد علی اعوان دوسرے ، لاہور کے حلقہ پی پی 162 سے مسلم لیگ ن کے شہباز کھوکھر آگے، آزاد امیدوار شبیر گجر پیچھے ہیں پی پی 164 سے شہباز شریف آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف دوسرے نمبر پر، پی پی 165 میں مسلم لیگ ن کے شہزاد نذیر کی برتری، مدمقابل احمر بھٹی جو کہ آزاد امیدوار ہیں ان کی دوسری پوزیشن ہے پی پی 166 ن لیگ محمد انس محمود پہلے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود دوسرے نمبر پر ہیں پی پی 169 ن لیگ کے ملک خالد پرویز کھوکھر پہلے جبکہ آزاد میاں محمود الرشید دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 170 ن لیگ کے رانا احسن پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد ہارون اکبر دوسرے نمبر پر پی پی 171 ن لیگ کے مہر اشتیاق احمد پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد اسلم اقبال دوسرے نمبر پر ہیں ۔ پی پی 173 ن لیگ کے میاں مرغوب امجد پہلے جبکہ آزاد اسد محمود زبیر خان نیازی دوسرے، پی پی 174 ن لیگ کے بلال یاسین پہلے، پیپلز پارٹی کے محمد عامر حمزہ دوسرے نمبر پر ہیں۔