پنجاب ن لیگ، خیبر پی کے آزاد پہلے نمبر پر، سندھ، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو برتری

لاہور؍پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی پی 162 سے  مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز علی کھوکھر آگے جبکہ آزاد امیدوار شبیر گجر پیچھے ہیں۔ پی پی 164 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف پہلی جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف  دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پی پی 165 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد نذیر 1063 پہلے جبکہ آزاد امیدوار احمر بھٹی دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 161 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر سہیل بٹ آگے جبکہ آزاد امیدوار فرخ جاوید  پیچھے ہیں۔ پی پی 166 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود  پہلی جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود  دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پی پی 167 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھرآگے جبکہ آزاد امیدوار عمار بشیر  پیچھے ہیں۔ پی پی 168 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ندیم عباسپیچھے ہیں۔ پی پی 159 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1265 پہلی جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت  دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پی پی 158 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف آگے جبکہ آزاد امیدوار یوسف علی پیچھے ہیں۔ پی پی 157 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد  جبکہ آزاد امیدوار علی امتیاز دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 155 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 1254پہلی جبکہ آزاد امیدوار دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پی پی 156 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین عامر  آگے جبکہ آزاد امیدوارعلی امتیاز پیچھے۔ پی پی 169 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید  دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 152 کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید  آگے جبکہ آزاد امیدوار نعمان مجید پیچھے ہیں۔ پی پی 171 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہر محمد اشتیاق احمد پہلے جبکہ میاں محمد اسلم اقبال دوسرے نمبر پر ہیں۔ سرگودھا پی پی 77 میں پہلے نمبر پر امیدوار عبدالوہاب کاہلوں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار  صفدر ساہی جبکہ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہے۔ ساہیوال؍ سرگودھا  غیر حتمی سرکاری نتائج پی پی 79 کل پولنگ سٹیشن 173 وصول نتائج، نون لیگ کے بیرسٹر تیمور علی بلوچ  پہلے نمبر پر غلام علی اصغر خان لاھڑی  دوسرے نمبر پر، سرگودھا پی   پی 74 کل پولنگ سٹیشنز 168، پہلے نمبر پر ن لیگ کے میاں اکرم الحق  دوسرے نمبر پر امیدوار تحریک انصاف ندیم اکرم چیمہ  دوسرے، پھلروان میں شاندہ منصور پہلے چودھری سہیل گجر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دریں اثناء خیبر پی کے اسمبلی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  پی کے 112 میں آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور پہلے پی پی کے احمد کنڈی دوسرے نمبر پر،  پی  کے 108 محمد عثمان خان جو آزاد امیدوار ہیں پہلے، جسے یو آئی کے محمود احمد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 52 میں آزاد امیدوار فیصل خان پہلے جبکہ اے این پی کے توصیف اعجاز دوسرے نمبر پر ہیں۔ گجرات سے نامہ نگار  کے  مطابق پی پی 27 میں (ن) لیگ کے ملک حنیف اعوان کو (ق) لیگ کے راجہ اسلم پر برتری حاصل ہے، پی پی 28 میں (ن) لیگ کے چودھری شبیر کوٹلہ اپنے دونوں بھائیوں (ق) لیگ کے نعیم رضا اور پی ٹی آئی کے شاہد رضا کوٹلہ سے آگے ہیں۔ پی پی 29 میں (ن ) لیگ کے نوابزادہ حیدر مہدی کو واضح برتری حاصل ہے۔ ان کے مدمقابل (ق) لیگ کے خالد اصغر گھرال ، پی ٹی آئی کے عافیہ نورین کامیابی سے دور ہیں۔ پی پی 30میں (ن) لیگ کے میجر (ر) معین نواز جیت کے قریب ہیں۔ پی پی 31میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین کی پوزیشن کافی مضبوط ہو چکی ہے اور مدمقابل پی ٹی آئی کے مدثر مچھیانہ سے آگے ہیں۔ پی پی 32میں چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری سالک کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے مقابلہ ہے جہاں پرویز الٰہی واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔ پی پی 33میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد رضا کے بھائی چودھری محمد علی تنویر جیت رہے ہیں۔ ان کے مد مقابل (ق) لیگ سید مدد علی شاہ ، پیپلزپارٹی کے ندیم اصغر کائرہ کے درمیان دوسری تیسری پوزیشن پر مقابلہ ہے۔ آخری صوبائی حلقہ پی پی 34میں پی ٹی آئی کے عمر بھدر، (ن) لیگ کے میاں طارق اور (ق) لیگ کے اعجاز رنیاں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ تاہم حتمی نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمشن کی جانب سے ہی ہوگا۔ پی کے 2 سے آزاد امیدوار فتح الملک علی ناصر آگے‘ پیپلز پارٹی کے سلیم خان دوسرے نمبر پر‘ پی کے 69 میں آزاد امیدوار محمد عدنان قادری پہلے‘ شفیق آفریدی دوسرے نمبر پر، پی کے 32 جے یو آئی کے سجاد اﷲ پہلے نمبر پر‘ خان ممبر آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر، پی کے 34 میں آزاد زبیر خان پہلے، محمد نعیم خان پی آئی پی ایم دوسرے نمبر پر، پی کے 70 میں آزاد امیدوار سہیل آفریدی پہلے‘ جے یو آئی کے حمید اﷲ جان آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 31 میں صابر خان آگے جو آزاد امیدوار‘ اسی حلقہ میں فضل حق بھی آزاد امیدوار کے طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 33 میں آزاد شبر خان آگے، آزاد امیدوار فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 36 میں میاں ضیاء الرحمن آزاد امیدوار آگے‘ دوسرے آزاد امیدوار منیر حسین دوسرے نمبر پر، پی کے 38 میں آزاد امیدوار زاہد چن زیب آگے جبکہ پی ایم ایل این کے محمد نعیم دوسرے نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور 5  کے تمام 87 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پی ٹی آئی حمایت یافتہ  آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق  پی ٹی آئی حمایت یافتہ  آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار 139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔ دریں اثناء پی کے 32 کوہستان دیر سے آزاد امیدوار خان ممبر 4804 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جے یو آئی (ف) کے سجاد اللہ 3292 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 34 بٹگرام ون سے آزاد امیدوار زبیر خان 10500 ووٹ لیکر جیت گئے، جے یو آئی (ف) کے شاہ حسین شاہ 7500  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ پی کے 35 بٹگرام 2 سے آزاد امیدوار تاج محمد 21566 ووٹ لیکر کامیاب جے یو آئی ف کے نوابزادہ ولی محمد خان 15182 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی کے 11 اپر دیر 1 سے آزاد امیدوار گلی ابراہیم خان 9327 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے محمد علی 8199 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی کے 19 باجوڑ 1 سے آزاد امیدوار حامد الرحمان 23049 ووٹ لیکر کامیاب  رہے، آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 11 اپر دیر 1 سے آزاد امیدوار ٹل ابراہیم خان 932 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، جماعت اسلامی کے محمد علی 8139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔  پی پی 259 بہاولپور 9 سے آزاد امیدوار محمد اصغر 39 ہزار 980 ووٹ لیکر جیت گئے، مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال 23214 ووٹ لیکر ہار گئے ۔ این اے 13 بٹگرام سے آزاد امیدوار محمد نواز خان 24 ہزار 686 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ ان کے مد مقابل پی آر ایچ پی کے عطا محمد 18130 ووٹ لیکر ہار گئے۔پی کے 76 سے آزاد امیدوار سمیع اﷲ خان کامیاب ہو گئے۔ پی کے 6 سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے الیکشن جیتا ہے۔ علاوہ ازیں پی کے 85 نوشہرہ 1 سے آزاد امیدوار زر عالم خان 32075 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ اے این پی کے حامد علی خان 11056 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی کے 9 سوات 2 سے آزاد امیدوار علی شاہ 30 ہزار 22 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے سردار خان 12514 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 137 شیخوپورہ 2 سے آزاد امیدوار خرم اعجاز چٹھہ نے 58861 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے محمد ارشد  38700 ووٹ لیکر ہار گئے۔   دریں اثناء صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 213 میں پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی ، پی پی 214 میں مسلم لیگ ن کے شہزاد مقبول بھٹہ، پی پی 215 میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار معین ریاض قریشی، پی پی 216 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدنان ڈوگر، پی پی 217 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ندیم قریشی،  پی پی 218 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ظہور بھٹہ،  پی پی 219 میں پیپلزپارٹی کے ملک واصف راں، پی پی 220 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زاہد بہار ہاشمی، پی پی222 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ میاں ایاز بودلہ، پیپلز پارٹی کے پی پی221 میاں کامران عبداﷲ مڑل، پی پی 223 سے مسلم لیگ ن کے نازک کریم لانگ، پی پی 224  سے لعل جوئیہ کو برتری حاصل تھی۔ میلسی کی صوبائی نشست پی پی 235 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی اور اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی 236 سے بھی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نواب علی رضا خان خاکوانی کو برتری حاصل ہے۔
کراچی‘ کوئٹہ (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اور سندھ میں صوبائی اسمبلیوں کے مختلف حلقوں کے غیرحتمی‘ غیر سرکاری  نتائج کے مطابق بلوچستان میں پیپلز پارٹی آگے‘ ن لیگ دوسرے اور آزاد امیدوار تیسرے اور جے یو آئی چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح سندھ میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ مراد علی شاہ جیت گئے۔ سندھ میں جے یو آئی دوسرے‘  آزاد امیدوار تیسرے اور ن لیگ چوتھے اور ایم کیو ایم پانچویں نمبر پر ہیں۔ PS-75 ٹھٹھہ سے پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 43619 ووٹ سے جیت گئے۔ آزاد امیدوار امجد حسین شاہ 1995 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 57 سے جلال شاہ‘ پی ایس 90 سے وسیم مرزا کو برتری حاصل ہے۔ پی ایس 105 کراچی ایسٹ 9 کے 85 پولنگ سٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 520 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی  اے کے عرفان اﷲ خان مروت 368 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 85 ملیر 2 سے پیپلز پارٹی کے محمد ساجد 693 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پیر حفیظ اﷲ 447 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 128 کراچی سینٹرل 7 کے 136 پولنگ سٹیشنز میں سے 1 کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ طہٰ احمد خان 254 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے سید وجیہ حسن 109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی بی 32 سے امان اﷲ‘ پی بی 44 سے عطا محمد‘ پی بی 31 سے عبدالرحمن کھتیران، پی بی 4  سے اسلم رئیسانی کو برتری حاصل ہے۔سندھ کے پی ایس ون سے پی پی کے شیر محمد مغیری پہلے‘ آزاد امیدوار عبدالرزاق دوسرے‘ پی ایس 79 سے پی پی کے سکندر سومرو پہلے‘ آزاد زاہد علی دوسرے‘ پی پی 80 سے پی پی کے عبدالعزیز جونیجو پہلے‘ جی ڈی اے کے کریم جتوئی دوسرے‘ پی ایس 84 سے پی پی کے یوسف بلوچ پہلے‘ آزاد زین العابدین دوسرے‘ پی ایس 90 جماعت اسلامی کے محمد وسیم پہلے‘ آزاد وقاص اقبال دوسرے‘ ایم کیو ایم کے شارق جمال تیسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 91 پر آزاد حماد حسین پہلے‘ جماعت اسلامی کے محمد فاروق دوسرے‘ پی ایس 92 میں آزاد امیدوار واجد حسین پہلے‘ ایم کیو ایم (حقیقی) کی نگہت فاطمہ دوسرے‘ پی ایس 95 سے پی پی کے محمد فاروق پہلے‘ پی ایس 99 سے آزاد زین پرویز پہلے‘ جماعت اسلامی کے یونس باری دوسرے نمبر پر ہیں۔سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی نشست جیت لی۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں  پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔ پی ایس 77 جامشورو 1کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آ گئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی بی 1 (جے یو آئی) کے محمد نواز پہلے نمبر، آزاد محمد علی دوسرے نمبر، پی بی 2 ن لیگ کے جعفر خان پہلے نمبر پر، جے یو آئی کے فضل قادر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 3 (جے یو آئی)  کے عبدالواسع پہلے نمبر، آزاد نور اللہ دوسرے نمبر پر رہے، پی بی 4  سے ن لیگ کے سردار عبدالرحمن کھیتران پہلے نمبر، نیشنل پارٹی کے عبدالکریم دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 7 (پی ایم اے ڈبلیو پی) کے عبدالرحیم پہلے نمبر پر، ن لیگ کے نور محمد دوسرے، (جے یوآئی) کے خلیل الرحمن تیسرے، آزاد نواب خان چوتھے نمبر پر رہے۔ پی بی 8 آزاد، مسٹر محمد اصغر خان پہلے نمبر پر‘ پی بی 11 (باپ پارٹی) کے نواب زادہ طارق مگسی پہلے (بی این پی) کے مسٹر مرتضیٰ عباس دوسرے، آزاد  محمد رفیق تیسرے نمبر پر ہیں۔ پی بی 48 سے پی ایم اے ڈبلیو پی کے سردار امجد آگے، جے یو آئی کے اصغر علی ترین دوسرے، پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ پہلے، جے یو آئی کے کمال الدین دوسرے، پی بی 44 سے این پی کے میر عطاء محمد بانگیزئی پہلے اور بی این پی کے وحید احمد دوسرے، پی بی 43 سے آزاد امیدوار سردار دودا خان پہلے، جے یو آئی کے محب اللہ دوسرے اور بی این پی کے اختر حسین لانگو تیسرے نمبر پر، پی بی 42 سے ایچ ڈی پی کے عبدالخالق پہلے، مسلم لیگ ن کے زرک خان  دوسرے نمبر پر رہے، پی بی 39 سے آزاد ملک فیصل پہلے، جے یو آئی کے عبدالواحد دوسرے، پی بی 36 سے بی این پی کے میر قادر بخش پہلے، بی اے پی کے میر ضیاء اللہ دوسرے  اور جے یو آئی کے میر سعید احمد تیسرے نمبر  پر ہیں۔ پی ایس 27 خیرپور 2 سے پی پی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جے یو آئی کے شریف بررو نے 14893 لئے۔ پی ایس 77 جامشورو ون سے پی پی کے مراد شاہ 66100 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جی ڈی اے کے روشن علی 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 61 حیدر آباد سے شرجیل میمن‘ پی ایس 26 خیرپور سے قائم علی شاہ کامیاب ہو گئے۔ پی ایس 12 لاڑکانہ سے سہیل خان‘ پی ایس 17 قمبر شہداد کوٹ سے برہان چانڈیو نے میدان مار لیا۔ پی بی 40 کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6268 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ پی کے میپ کے اختر محمد خروٹی 3940 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی ‘ پی بی 9 کوہلو سے میر نصیب اﷲ ‘ پی بی 15 صحبت پور سے ن لیگ کے سلیم احمد‘ پی ایس 13 لاڑکانہ سے عادل الطاف انور‘ پی ایس 7 شکار پور سے پی پی کے امتیاز احمد شیخ‘ پی ایس 68 بدین سے محمد ہالیپوتہ 57540 ووٹ لیکر سندھ حلقہ پی ایس 48 میرپور خاص 4 سے پی پی کے طارق علی 67923 ووٹ لیکر جیتے‘ جی ڈی اے کے عنایت اﷲ 16231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی ایس سکھر 1 سے پی پی کے اکرام اﷲ کامیاب‘ جے یو آئی (ف) کے محمد مبین دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 58 ٹنڈو اﷲ یار ون سے پی پی کے عباس شاہ 63639 ووٹ لیکر جیتے‘ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 39212 ووٹ لیکر ہار گئی۔ پی ایس 28 جامشورو 2 سے پی پی پی کے ڈاکٹر سکندرعلی شورو  46245 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جی ڈی اے کے سید منیر حیدر 15768 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی بی ون سے جے یو آئی کے محمد نواز پہلے‘ آزاد محمد علی دوسرے‘ پی بی ٹو سے ن لیگ کے جعفر مندوخیل پہلے‘ جے یو آئی کے فضل قادر دوسرے‘ پی بی 3 سے جے یو آئی کے عبدالواسع پہلے‘ آزاد نور اﷲ دوسرے‘ پی بی 6 سے جے یو آئی کے عیسیٰ خان ناصر پہلے‘ آزاد اعظم خان ترین دوسرے‘ آزاد انور خان تیسرے‘ پی بی 7 سے پی کے میپ کے عبدالرحمنٰ پہلے‘ ن لیگ کے نور محمد دوسرے‘ جے یو آئی کے خلیل الرحمنٖ تیسرے اور آزاد نواب خان چوتھے‘ پی بی 8 سے اصغر خان مری پہلے‘ پی پی کے سرفراز چکر ڈومکی دوسرے‘ ٹی ایل پی کے گل جان تیسرے نمبر پر رہے۔ پی پی کے سرفراز بگٹی نے گہرام بگٹی کو ہرایا۔ پی بی 11 سے بی اے پی کے طارق مگسی پہلے‘ بی این پی کے مرتضیٰ عباس دوسرے‘ پی بی 12 سے ن لیگ کے عاصم کرد پہلے‘ آزاد یار رند دوسرے نمبر پر‘ پی بی 14 سے ن لیگ کے محمد خان پہلے‘ پی پی کے غلام رسول دوسرے نمبر پر‘ پی بی 23 سے این پی کے خیر جان پہلے اور پی پی کے عبدالقدوس پیچھے‘ پی بی 24 سے ایچ ڈی ٹی بی سے ہدایت الرحمنٰ پہلے آزاد سید موہین خان دوسرے‘ پی بی 28 سے اصغر رند پہلے‘ بی اے پی کے میر اکبر اسکانی دوسرے پر ہیں۔ پی ایس 60 حیدر آباد سے پی پی کے امیدوار جام خان شورو 35352 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جی ڈی اے کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی ایس 61 حیدر آباد ٹو سے پی پی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63756 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ان کے مدمقابل جے یو آئی کے سعید احمد تالپور 11889 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 26 حیدر آباد ٹو سے پی پی امیدوار سید قائم علی شاہ 47234 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جی ڈی اے کے امیدوار امام بخش پھلپوٹو 19567 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے سردار سرفراز چکر ڈومکی کامیاب ہوئے۔ پی ایس 83 دادو 9 سے پی پی کے پیر سید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔ جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی ایس 22 سکھر 1 سے پی پی کے امیدوار اکرام اﷲ 42275 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی ف کے محمد مبین 90005 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی ایس 50 عمرکوٹ 2 سے پی پی کے سید امیر علی شاہ 59 ہزار 981 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ جی ڈی اے کے فقیر غلام نبی منگریو 14221 ووٹ حاصل کر کے ہار گئے۔ پی بی 8 سبی سے پی پی کے سرفراز چاکر ڈومکی 27126 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدوار اصغر مری 18 ہزار 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 9 کوہلو بلوچستان کے تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی پی کے نصیب اﷲ مری 5842 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدوار گزین مری 3325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 49 عمر کوٹ 1 سے  پی پی کے سید سردار علی شاہ 47 ہزار 497 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جی ڈی اے کے خضر حیات منگریو 19091 ووٹ لیکر ہار گئے۔ پی ایس شکار پور 7 سے پی پی کے امیتاز شیخ 57 ہزار 510 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کے امیدوار آغا تیمور خان 40ہزار 678 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 83 دادو سے پی پی سے پیر صالح جیلانی جیتے۔ پی ایس 13 لاڑکانہ سے پی پی کے عادل الطاف 89 ہزار 824 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کے نصیر بھٹو 3298 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے پی پی کے سرفراز بگٹی 41756 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16182 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن