وزیر داخلہ کا کنٹرول روم سیف سٹی اور اڈیالہ روڈ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ 

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے عام انتخابات کے موقع پر وزارت داخلہ کے کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور اڈیالہ روڈ کے ایک پولنگ سٹیشن کا دورہ کیاسیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے کنٹرول روم آمد پر کورآڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے وزیر داخلہ کو  ملک میں عام انتخابات کے دوران سیکیوریٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹانک میں کویک ریسپانس فورس پر حملہ میں ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے پولنگ کے عمل کی کڑی نگرانی جاری ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امید ہے ملک بھر میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گامزید برآں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن سربراہ کامن ویلتھ کے آبزرور مشن کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ بھی کیا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے شہر میں امن وامان اور پولنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہیاس وقت تک کسی جگہ سے کو ئی شکایت موصول نہیں ہوئی دریں اثنا وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجازنیاڈیالہ روڈ پر پولنگ سٹیشن کا دورہ کیاسیکریٹری داخلہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے وزیر داخلہ نے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور ووٹروں سے بات چیت بھی کی وزیرِ داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ووٹ ہمارا قومی فریضہ ہے اسے ہر شہری کو انتہائی ذمہ داری سے ادا کرنا چاہیے نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کے آخری مرحلے میں ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ انشاللہ جلد عوام کے منتخب نمائندے حکومت کی باگ ڈور سنبھال لیں گے وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...