ملک کو بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کریں گے: مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا حب الوطنی کی نشانی ہے۔ حق رائے دہی استعمال کر کے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی کی الیکشن کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حلقہ این اے 46 اسلام آباد۔I کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے وہ سب سے پہلے ووٹر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا حب الوطنی کی نشانی ہے، حق رائے دہی استعمال کر کے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے پورے عرصے کے دوران الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں، پہلے دن سے ہی بروقت انتخابات کے لئے یکسو تھا۔ الیکشن کے انعقاد کے لئے ہم نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، الیکشن التواء کے لئے سینٹ میں قرارداد کی مخالفت کی، آج الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں مسترد ہو گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کریں گے۔ ہم ابھی تک اپنے اس وعدے پر قائم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو سکیورٹی اور معیشت سمیت بہت سے دیگر مسائل بھی درپیش تھے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عوام کے اصل مسائل پر سب کا اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کے عوام جمہوریت سے مایوس نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پورے انتخابی عمل پر دنیا بھر کی نظریں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کا انخلاء بڑا مسئلہ تھا، 6 لاکھ سے زائد غیرقانونی مقیم افراد واپس چلے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...