نواز، شہباز، مریم، حمزہ لاہور، زرداری نواب شاہ، بلاول نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا

Feb 09, 2024

لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ سابق صدر زرداری نواب شاہ اور بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا۔ سید مراد شاہ نے سہون اور پیپلزپارٹی رہنما آصفہ بھٹو نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور کے حلقہ 129 کے حمایت اسلام ڈگری کالج میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ امیر تحریک لبیک نے بغیر کسی پروٹوکول کے شہریوں کے ساتھ لائن میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔ عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ شہباز شریف نے لاہور، قمر الزمان کائرہ نے این اے 65 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے 200 کے پولنگ سٹیشن نمبر 202 میں ووٹ ڈالا۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے این اے 218 کے پولنگ سٹیشن ہادی نگر سکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ شرجیل میمن نے پولنگ سٹیشن گوٹھ شاہنواز جونیجو میں کاسٹ کیا۔ جہانگیر ترین نے بنیادی مرکز صحت 12 ایم پی آر لودھراں میں ووٹ کاسٹ کیا۔ لوئر دیر میں سراج الحق نے جندول کے علاقے ثمر باغ، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گور علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلپانی ڈگر بونیر، فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آبائی گائوں عبدالخیل، اسد قیصر نے آبائی علاقے مرغز، راجہ ریاض نے این اے 104 فیصل آباد، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این 250 علیمیہ سکول میں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ بوائز سکائوٹس ہیڈ کواٹر کے پولنگ سٹیشن، مریم نواز اور جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ موتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ 

مزیدخبریں