لاہور(سپورٹس رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے الیکشن2024ء کی سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کیساتھ ساتھ اپنا حق رائے دہی بھی استعمال کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے سندر لاہورکے علاقہ میں این اے 128، پی پی 165 کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا۔آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔