قذافی سٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

Feb 09, 2024

 لاہور (سپورٹس رپورٹر )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش دو گنا کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش چیمپئینز ٹرافی 2025 سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز اور سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ کے افسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ایچ آر فیصل ملک، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان، چیف فنانس آفیسر جاوید مرتضی سمیت دیگر شریک تھے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی اجلاس میں موجود تھے۔        

مزیدخبریں