انڈونیشیا میں پھنسا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد (این این آئی)انڈونیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پھنسا دوسرا طیارہ ایئربس اے 320 بھی واپس پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ائیربس اے 320 کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔خیال رہے کہ 5 دسمبر کو انڈونیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 پھنسے ہوئے طیاروں میں سے ایک ایئربس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آگیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انڈونیشیا میں پھنسے ایک اور طیارے ایئربس اے 320 کے چند دن کے اندر پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔پی آئی اے کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لیزنگ کمپنی کو ادا کرنا تھے، ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد ایک طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی تھی۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔

ای پیپر دی نیشن