لاہور(نامہ نگار) عام انتخابات کے موقع پر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر195پکٹس پر بھی سکیورٹی فل الرٹ رہی۔ 24ہزار سے زائد پولیس آفیشلزنے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور سکیورٹی فراہم کی گئی۔پولنگ ڈے پر شہر کے تمام پولنگ سٹیشنز سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ووٹرحضرات کیلئے تین درجاتی سیکورٹی حصار قائم کیا گیا تھا۔انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے سینئر پولیس افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ غیر جانبدرانہ،شفاف ماحول میں انتخابی عمل کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا گیا۔ پولنگ کے دوران کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔ پولنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کروایا گیا۔
لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرسکیورٹی فل الرٹ رہی
Feb 09, 2024